این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست کے کسٹم کلکٹر کا نامناسب رویہ، امپورٹر اینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن نے ہر طرح کی کسٹم کلیئرنس بند کردی، مذہبی منافرت بھی پھیلانے کا الزام

امپورٹر اینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے سوست ڈرائی پورٹ پر ہر طرح کی کسٹم کلیئرنس کے کام کو بند کردیا ہے، ان کی جانب سے اقدام کسٹم کلکٹر کے غیر مناسب رویہ کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسٹم کلکٹر مذہبی منافرت پھیلانے کے کام میں ملوث ہے اور سوست ڈرائی پورٹ کے کاروبار کو تباہ کرنے کے درپے ہے، ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ جب تک کسٹم کلکٹر کو علاقہ بدر نہیں کیا جائے گا این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست پر کسی طرح کی کسٹم کلیئرنس نہیں کی جائے گی، ان کا کہنا ہے کہ کسٹم کلکٹر انتہائی بے ہودہ رویہ رکھنے والا شخص ہے ان کا کسی کے ساتھ بھی رویہ ٹھیک نہیں ہے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ یہ کسٹم کلکٹر مذہبی منافرت پھیلانے کا سبب بن رہا ہے جس سے یہاں کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے، کیپیٹل نیوز پوائنٹ کے نمائندے نے کسٹم کلکٹر سے متعدد بار ان کے موبائل نمبر پر بات کرکے ان کا موقف لینے کی کوشش کی مگر ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔