رانا شمیم نے اس بیان حلفی کو مانا ہے،رانا شمیم کے وکیل لطیف آ فریدی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(سی این پی)رانا شمیم کے وکیل لطیف آ فریدی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمیم نے اس بیان حلفی کو مانا ہے، اس کے بیک گراونڈ میں جانا سب باتیں ہیں،وہ سچ سے کیوں انکار کرینگے، جب کیس چلے تو ممکن ہے اس میں بہت ساری باتیں آجائیں،میں نے عدالت کو کہا انکوائری کی ضرورت ہے ائندہ بھی کہوں گا،ثاقب نثار کی صفائی کے حوالے سے بات کو نظر انداز کیا گیا،گواہان میں بڑے بڑے نام آسکتے ہیں،ہر دفعہ اٹارنی جنرل متنازعہ بات کر جاتے ہیں جو انہیں کرنی چاہیے،اٹارنی جنرل کس حیثیت سے عدالت پیش ہوتے ہیں،کیا اٹارنی جنرل اپنی نوکری پکی کرنے آتے ہیں، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے انصار عباسی کو قانونی نوٹس بھیجنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ وقت آنے پر دیکھیں گے میں نے بیان حلفی کسی کو نہیں دیا، میری انصار عباسی سے بات ہی نہیں ہوئی، میاں صاحب کے ساتھ بیٹھ کر بیان حلفی بنانے کی صداقت سے متعلق سوال پر رانا شمیم نے کہاکہ یہ بات تو آپ انہی سے پوچھیں جو ایسا کہہ رہے ہیں،جبکہ اکیلے یہ حلف نامہ دینے سے متعلق صحافی کے سوال پر رانا شمیم نے کہاکہ بالکل