پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، ملزم رضوان حبیب کی وجیہہ سواتی کو دی گی طلاق سامنے آگی

اسلام آباد(سی این پی)پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، ملزم رضوان حبیب کی وجیہہ سواتی کو دی گی طلاق سامنے آگی، اس سے پہلے ملزم وجیہہ سواتی کو اپنی بیوی ظاہر کررہا تھا، رضوان حبیب نے ایک سال قبل 10 نومبر 2020 کو وجیہہ کو طلاق دی تھی، پولیس ذرائع نے بتایا کہ وجیہہ سواتی قتل کیس مرکزی ملزم رضوان حبیب سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر وجیہہ سواتی کے دو سوٹ کیس، اور نعش چھپانے والا قالین برآمد کرلیا ہے، ملزم کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد لاہور سے راولپنڈی منتقل کردیا ہے، دوران تحقیقات ملزم رضوان حبیب سے وجیہہ سواتی کو ایک سال قبل دی جانے والی طلاق کے کاغذات بھی برآمد ہوئے ہیں، اس سے قبل ملزم رضوان حبیب خود کو وجیہہ سواتی کا موجودہ شوہر ظاہر کررہا تھا جبکہ وجیہہ سواتی لواحقین کی جانب سے مسلسل اس بات کی تردید کی جارہی تھی، طلاق کاغذات کے مطابق ملزم نے وجیہہ کو 25 لاکھ اور 50 تولے سونا حق مہر بھی ادا نہیں کیا، ملزم نے 6 نومبر 2014 کو وجیہہ سواتی سے شادی کی تھی۔۔۔