وفاقی سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس افتخار علی شلوانی سے پاکستان میں سپین کے سفیر اوری ڈی انتونیو جوز نے آج ( جمعرات ) کو یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے افتخار علی شلوانی نے اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری اور خاص طور پر ہاوسنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اسپین کے درمیان خوشگوار تعلقات درحقیقت علاقائی اور عالمی سطح پر ابھرنے وا لی تازہ ترین صورت حال پرمشترکہ نقطہ نظر کی توثیق ہیں۔ سیکر ٹری نے انتنیو کو آ ئندہ منعقد ہونے والی بین الاقوامی ہاوسنگ ایکسپو 2022 میں شرکت کی پرخلوص دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اپنی حمایت کا اظہار کیا او کہا کہ اس تقریب میں ا ن کے ملک کی شرکت دونوں دوست ممالک کے لئے باہمی طور پر فائدہ مند ہوگی ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">