منشیات کی روک تھا م کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنی بدعنوانی چھپانے کے لئے لانگ مار چ نکالا ہے۔
انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لانگ مارچ لوگوں کے لئے پرکشش ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو سائفرکیس میں تحقیقات کا سامناکرنا ہوگا۔معاون خصوصی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف استعمال کی جانے والی زبان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔