قومی احتساب بیورو کی جانب سے 39 لاکھ روپےکی کل آمدن سے 15 پلاٹس، دوایگرو فارمز اور ایک گھر بنانے والے سیکرٹری یونین کونسل روات جاوید چوہدری کے خلاف دائر ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع

اسلام آباد(سی این پی)قومی احتساب بیورو کی جانب سے 39 لاکھ روپےکی کل آمدن سے 15 پلاٹس، دوایگرو فارمز اور ایک گھر بنانے والے سیکرٹری یونین کونسل روات جاوید چوہدری کے خلاف دائر ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی، احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں ریفرنس کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے پر ریفرنس کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گاریفرنس احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا، نیب راولپنڈی نے سابق سیکریٹری یونین کونسل روات جاوید چوہدری کیخلاف اثاثوں کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے،نیب ریفرنس کے مطابق جاوید چوہدری نے ڈی ایچ اے، گلبرگ سمیت لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد میں جائیدادیں بنائیں بطور پبلک آفس ہولڈر جاوید چوہدری کی کل معلوم تنخواہ 39 لاکھ روپے بنتی ہے جاوید چوہدری چھ پلاٹس فروخت کر چکے ہیں جبکہ 12 جائیدادیں اب بھی اپنے اور خاندان کے نام ہیں ریفرنس کے مطابق جاوید چوہدری سے پوچھنے پر اپنے اثاثوں کے ذرائع کی کوئی وضاحت نہ دے پایا ملزم کا بیٹا ، بیٹی اور بیوی بھی اثاثے چھاپنے میں معاونت پر ملزم نامزد کئے گئے۔