پولیس نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو جناح اسپتال سے حراست میں لے لیا۔رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیاگیا ہے، تحریک انصاف کے کارکنان آرٹلری میدان تھانے پہنچ گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کے ایکسرے میں گولی لگنےکےکوئی شواہد نہیں ملے، راجہ اظہر کے پاؤں پر زخم کسی نوکیلی چیز کےلگنےکا ہے، جناح اسپتال میں راجہ اظہر کے پاؤں کی ڈریسنگ کردی گئی، دوران احتجاج پولیس کی جانب سےکوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔
قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ راجہ اظہر کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان پر حملے کیخلاف کراچی کے علاقے شارع فیصل پر احتجاج کیا گیا جس دوران پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔