اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نےنور مقدم قتل کیس میں ملزم تھراپی ورک کے ملازم امجد کی ٹرائل کورٹ حکم کے خلاف درخواست میں وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نےنور مقدم قتل کیس میں ملزم تھراپی ورک کے ملازم امجد کی ٹرائل کورٹ حکم کے خلاف درخواست میں وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روزتھراپی ورکس کے امجد کی طرف سےملزم ظاہر جعفر اور تفتیشی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے بغیر کاروائی سماعت ملتوی کردی، بعد ازاں تھراپی ورک کے وکیل اکرم قریشی دیر سے عدالت پیش ہوئےجس پر عدالت نے انہیں کہاکہ آپ موجود نہیں تھے تو آپ کا کیس ملتوی ہو گیا،وکیل اکرم قریشی نے استدعا کی کہ عدالت 17 جنوری کے لیے کیس مقرر کردے،جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری کے لیے مقرر کردی۔یاد رہے کہ تھراپی ورک کے ملازم امجد کی ملزم ظاہر جعفر اور تفتیشی افسر عبدالستار خان کے خلاف کارروائی کی استدعا ٹرائل کورٹ نے خارج کر دی تھی۔