کسٹمز کی بڑی کارروائی، ٹرک سے 770 کلوگرام چرس برآمد

پنجگور  میں کسٹمز کی کارروائی میں ٹرک سے 770 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔کسٹمز حکام کے مطابق اندرون ملک چرس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے اور پنجگور کےعلاقے میں کارروائی میں بڑی تعداد میں چرس برآمد کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ٹرک سے 770 کلوگرام چرس برآمد کی گئی اور چرس ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق چرس کی بڑی مقدار اندرون ملک اسمگل کی جارہی تھی۔