ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد اویس احمد کا تھانہ سبزی منڈی کا دورہ،تھانہ میں درج سنگین نوعیت کے مقدمات کی پراگریس رپورٹ لی

اسلام آباد(سی این پی)ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد اویس احمد کا تھانہ سبزی منڈی کا دورہ،تھانہ میں درج سنگین نوعیت کے مقدمات کی پراگریس رپورٹ لی، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں ناکامی اور مقدمہ کے اندراج میں تاخیر پر ایس ایچ او سبزی منڈی معطل،مدعی مقدمات سے مل کر انہیں ان کے مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کی یقینی دہانی کروائی،تفتیشی افسران کو ان کیسز میں ملوث ملزمان کو سات دنوں کے اندر گرفتار کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنر ل آ ف پولیس محمد احسن یو نس کی ہد ایا ت پر ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد نے تھانہ سبزی منڈی کا دورہ کیا،انہوں نے تھانہ میں درج قتل،ڈکیتی اور راہزنی کے مدعی مقدمات سے ملاقات کی اور انہیں ان کے مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کی یقین دہانی کروائی، ڈی آئی جی آپریشنز نے تفتیشی افسران سے سنگین نوعیت کے مقدمات کی پراگریس رپورٹ لی اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں ناکامی، کوئی کریمینل گینگ نہ پکڑنے اور مقدمہ کے اندراج میں تاخیر پر ایس ایچ او سبزی منڈی کو معطل کردیا، انہوں نے تفتیشی افسران کو ہدایت دی کہ ان مقدمات میں ملزمان کو سات دنوں کے اندر گرفتارکیا جائے، اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو انعامات دئیے جائیں گے جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن عطاءالرحمن، ایس پی انڈسٹریل ایریا سعود خان، ڈی ایس پی سی آئی اے، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔