کسٹم ڈیوٹی میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا معاملہ ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس اسلام آباد اور کلکٹر کسٹم گلگت بلتستان کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس کی مبینہ آشیرباد وسیم احمد کے معطل ہونے کے بعد ڈی جی نے سوست ڈرائی پورٹ پر کام بند کرا دیا گیا گلگت بلتستان ڈرائی پورٹ پر تعینات ہونے والے کلکٹر کسٹم نثار احمد نے اپنی ذمہ داریاں مزید نبھانے سے معذرت کرلی ہے ، اس حوالے سے انہوں نے ممبر کسٹم کو ایک تحریری درخواست بھی دیدی ہے ، انکوائری ہونے کے باوجود معاملہ دبانے کی کوشش ، کلکٹر کسٹم نثار احمد خان نے ممبر کسٹم کو خط لکھ دیا درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ 9 نومبر 2022 کو میں نے گلگت بلتستان میں بطور کسٹم کلکٹر اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالا اور دوران ڈیوٹی مجھے یہاں پر ہونے والی سرگرمیاں مشکوک نظر آئیں مجھے واضح طور پر نظر آیا کہ یہاں جس قدر ڈیوٹی کی مد میں ریونیو اکھٹا ہونا چاہئے تھا اس سے بہت کم ہو رہا ہے جس سے قومی خزانے پر ایک بڑا نقصان ہو رہا ہے، گلگت بلتستان ڈرائی پورٹ سے کپڑے، موبائل فونز اور ان کے آلات وغیرہ کی تجارت ہوتی ہے جس کی مد میں ڈیوٹی بہت زیادہ بنتی ہے مگر میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ فی کنٹینر صرف 2.8 ملین روپے اکھٹے ہو رہے ہیں جبکہ یہ اس سے کئی زیادہ ہونا چاہئے ، تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ یہاں پر موجود پرنسپل اپریزر وسیم احمد نامی شخص اس ساری کرپشن کا ذمہ دار ہے ، یہ شخص مستند طور پر کرپٹ اور ہر طرح کے جرائم میں ملوث پایا گیا ہے، مزید تحقیق پر معلوم ہوا کہ وہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے کچھ تاجروں کے ساتھ مل کر ایک جرائم کارٹیل چلا رہا ہے اور یہاں 2019 میں تعیناتی کے بعد سے حکومتی خزانے کو ڈیوٹی کی مد میں بڑا نقصان پہنچا چکا ہے ، اس وسیم نامی شخص کو ڈیوٹی سے ہٹا کر سترہ نومبر 2022 کو اسلام آباد چیف کلکٹر آفس میں پیش ہونے کیلئے کہا گیا جہاں اس کیخلاف باقاعدہ انکوائری ہوئی اور اس میں یہ چیز ثابت ہوئی کہ وہ بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہے جس کے بعد ایک چارج شیٹ کی گئی اور سفارش کی گئی کہ اسے معطل کردیا جائے ، ذرائع کے مطابق وسیم احمد لاکھوں روپے رشوت لیکر ڈیوٹی معاف کرتا تھا جس سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، رپورٹ کے مطابق وہ بطور رشوت ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس فیاض احمد کی بھی مٹھی گرم کرتا رہا جس کی وجہ سے انہوں نے اس کی کرپشن پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، وسیم احمد کے معطل ہونے کے بعد ڈی جی نے سست ڈرائی پورٹ پر کام بند کرا دیا جس سے بطور کسٹم کلکٹر مجھے اکتوبر کے مہینے میں ہڑتال کا بھی سامنا کرنا پڑا اس ساری صورتحال میرے لئے یہاں کام کرنا اب مشکل ہے کیونکہ وسیم احمد مافیا جسے ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ آئی کی معاونت حاصل ہے یہاں پر ایک منظم جرائم میں ملوث ہے جس سے قومی خزانے کو ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">