اسلام آباد (سی این پی) ہائوسنگ فائونڈیشن کے شعبہ اسٹیٹ کے افسران نے خود کو بچانے کے لئے پراپرٹی ڈیلروں کو دفترآنے سے روک دیا ایک ہی سیٹ پر رہتے ہوئے شعبہ ایسٹ کے چند افسران نے پراپرٹی ڈیلروں سے معاملات طے کر رکھے ہیں وزارت ہائوسنگ کے ڈی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے ذرائع کے مطابق شعبہ ایسٹ میں تعینات سفارشی افسران جن میں ڈائریکٹر اسٹیٹ کاظم عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد شوکت، ملک احمد حسن، احمد علی اور ڈائریکٹر اسٹیٹ کاپی ایس سمیت دیگر اہلکار بھی شامل ہیں ایک ہی سیٹ پر تعینات میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائوسنگ فائونڈیشن میں کھلبلی مچ گئی جس پر اسٹیٹ کے افسران و اہلکاروں کا ایک اجلاس ہوا جس میں پراپرٹی ڈیلرگجر، اور بحریہ ٹائون کا پراپرٹی ڈیلر بھی شامل تھے کو دفتر آنے سے منع کر دیا گیا کہ ابھی وہ دفتر نہ آئیں اور کال بھی نہ کریں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ اگر کال کرنی ہو تو نیا نمبر خریدیں اس پر کال کریں تاہم ڈی جی نے ڈائریکٹر اسٹیٹ سے رپورٹ طلب کی تو کاظم عباس نے ڈی جی کو غلط رپورٹ دی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس کے بعد وزارت ہائوسنگ نے ڈی جی ہائوسنگ فائونڈیشن سے رپورٹ طلب کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ اسٹیٹ میں افسر سے لے کر نائب قاصد تک اس وقت کام نہیں کرتے جب تک ان کی مبینہ طور پر مٹھی گرم نہ کر دی جائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">