وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ سنگاپور کے دوران سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سنگاپور کے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ نے ایشیا پیسفک میں آسیان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کے ہم منصب ڈاکٹر ویون بالا کرشنن سے بھی ملاقات کی، دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔دورہ سنگاپور کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤوں نے پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں وزراء خارجہ نے ایشیا پیسفک میں آسیان کے زیرقیادت عمل کے لئے حمایت کا اظہار بھی کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا کے دورے کے بعد گزشتہ رات سنگاپور پہنچے تھے۔