تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(سی این پی)انسداد دہشتگری عدالت کے جج جوادعباس حسن کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت پیش ہوئےاور طبعی بنیادوں پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور سماعت 10 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔