اعظم سواتی اور عمران خان کیخلاف دونوں مقدمات جھوٹے تھے، بابر اعوان

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج دو مقدمات تھے دونوں جھوٹے مقدمات تھے،ایک مقدمہ سینیٹر اعظم سواتی اور دوسرا عمران خان کے خلاف ہے، عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں دس جنوری تک توسیع ہو گئی ہے،نئے تعینات ہونے والے جج صاحب کے سامنے اعظم سواتی پر ہونے والے ظلم سے اگاہ کیا،سیلاب زرہ افراد کی امداد کے بجائے جہاز سیاسی افرار کے لیے اڑائے جا رہئے ہیں،پراسیکیوٹر کہتے ہیں کہ بحث کرنی ہے،اور بعد میں جج کے ٹرانسفر آرڈر آ جاتے ہیں،جب بھی پاکستان حکومتیں ٹوٹنے کی بات ہو تو خوشی ہوتی ہے مگر پی ڈی ایم خوفزدہ ہے،عمران خان پر حملہ ہوا کیونکہ ڈر تھا کہ عمران خان اسلام آباد ایا تو انھیں گھر جانا پڑے گا،اراکین نے کہا استعفی دیں گے اسپیکر قومی اسمبلی بھاگ رہے ہیں،23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑیں گے،27 کلو میٹر کی حکومت گر جائے گی،یہ کہتے تھے 6 ماہ میں پاکستان کو اٹھا دیں گے،کہاں گئی امداد جو باہر سے آئی،مولانا صاحب کے جلوسوں میں امدادی ٹینٹ کارپیٹ کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں، معشیت،ایوان،قانون سمیت تمام معاملات کا پی ڈی ایم نے بیڑا غرق کیا۔