اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کو بری کرنے کا حکم سنادیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران اسلام آباد ہاٸیکورٹ کا تصدیق شدہ تحریری حکم عدالت میں پیش کیاگیا جس پر عدالت نے قانون کے مطابق ریفرنس میں صرف احسن اقبال کو ریلیف دیتے ہوئے بری کردیا اورآٸندہ سماعت پر شریک ملزمان اور وکلا کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت5جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔واضع رہے کہ اسلام آباد ہاٸیکورٹ نے احسن اقبال کو ریفرنس میں بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">