پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے شوہر انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے، ڈاکٹر تابش حاضر ماہر امراض اطفال تھے۔اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر تابش حاضر کی نمازِ جنازہ شام 4 بجے 75 بی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
Dr. Tabish Hazir has left us after a brave battle ag cancer.The thought of life w/o him feels unbearable but he taught me to be strong by his living example.Grateful to God he went in peace.He spread love,comfort & laughter in so many lives. RIP aba,ur heart beats in my heart❤ pic.twitter.com/AjS8hsg9Bx
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) December 21, 2022
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے والد ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال پر جذباتی ٹوئٹ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ایمان مزاری نے کہا کہ میرے والد ڈاکٹر تابش حاضر کینسر کے مرض سے دلیرانہ جنگ کے بعد ہمیں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ والد کے بغیر زندگی کا خیال ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے لیکن انہوں نے مجھے مضبوط ہونا سکھایا، اللّٰہ کا شکر ہے کہ وہ سکون سے چلے گئے۔انہوں نے کہاکہ والد بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی اور محبت کا باعث بنے۔