ملک کے معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا احترام الحق تھانوی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور علاج کیلئے 6 ماہ سے امریکہ میں مقیم تھے جہاں مولانا احترام الحق تھانوی کا انتقال ہوگیا، جس کی تصدیق ان کے بیٹے محتشم الحق نے کی اور بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین ایٹلانٹا میں ہی ہوگی۔واضح رہے کہ مولانا احترام الحق تھانوی مولانا احتشام الحق تھانوی کے بڑے صاحبزادے تھے، وہ جامعہ احتشامیہ کے بانی بھی تھے، وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور کہا ہے کہ مولانا احترام الحق تھانوی کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">