اسلام آباد(سی این پی)ڈپٹی ڈاٸریکٹرایف آٸی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاورمحمد افضل خان نیازی نےFATF اہداف کےحصول کےلیے غیرقانولی حوالہ ہنڈی اور فارن کرنسی امریکی ڈالرز کی غیرقانونی سمگلنگ کےکاروبار میں ملوث افرادکے خلاف بڑا کریک ڈاون کرکےایک ارب پینتیس کروڑ پچپن لاکھ اکیاسی ہزاردو پچاسی روپٸےمالیت کی غیرملکی کرنسی کے غیرقانونی کاروباراورمتوازی بینکنگ سسٹم میں ملوث ملزمان خورشید خان اورہمایوں خان کوایک کامیاب کارواٸی کےدوران فارن ریگولیشن ایکٹ اورمنی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت گرفتارکرنے کے علاوہ کرنسی سمگلر طیب ولد اول محمد کو شعبہ بازارپشاور سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپٸے کی کرنسی سمیت گرفتارکر لیا۔ڈی جی ایف آٸی ثناء اللہ عباسی اورڈاٸریکٹر ایف آٸی اے کے پی کےمجاہد اکبر خان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈاٸریکٹرایف آٸی اےکمرشل بینکنگ سرکل محمد افضل خان نیازی کی نگرانی میں ایف اے آٸی کمرشل بینکنگ سرکل کی خصوصی ریڈ پارٹیوں نے کرنسی کی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث کرنسی سمگلروں کے خلاف کامیاب کاروایوں کےدوران ملزمان کو گرفتار کیاجن سے بھاری مالیت کی کرنسی بھی قبضہ میں لے لی گٸی۔ایف آٸی اے کی ٹیم کوکرنسی کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کامیاب کاروایوں پرڈی جی ایف آٸی اے ثناء اللہ عباسی اورڈاٸریکٹر ایف آٸی اے کے پی کے مجاہد اکبرخان نے ڈپٹی ڈاٸریکٹر ایف آٸی اے کمرشل بینکنگ سرکل محمد افضل خان نیازی کی فرض شناسی اور شاندارمثالی کارکردگی کو سراہتے ہوٸے انکی پوری ٹیم کو شاباش اورمبارکباد دی
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">