ملک میں یوریا کھاد کے بحران اور زیادہ قیمت پر فروخت کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر،حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث کسان کو یوریا کھاد کا حصول مشکل

اسلام آباد(سی این پی)ملک میں یوریا کھاد کے بحران اور زیادہ قیمت پر فروخت کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ محمد احسن عابد نامی کسان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاکہ ملک بھر کے کسان نومبر دسمبر میں گندم کی فصل کاشت کرتے ہیں،گندم کی کاشت کے آغاز پر یوریا کھاد استعمال کی جاتی یے،حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث کسان کو یوریا کھاد کا حصول مشکل ہورہاہ ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو نوٹسز جاری ہونے جواب طلب کرے،یوریا کھاد کی عدم دستیابی کے باعث ملک میں آئندہ سیزن میں گندم بحران کا خدشہ ہے،عدالت حکومت کو یوریا کھاد کی بروقت اور مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم دے۔