وزیراعظم آزاد کشمیر سے چیئرمین حلال احمر سردار شاہد لغاری کی ملاقات

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے چئیرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد لغاری نے  ملاقات کی ہے، اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ہلال احمر کی خدمات کو سراہا ۔وزیر اعظم نے چئیرمین ہلال احمر کو دورہ آزاد کشمیر کی دعوت دی ۔ سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں صحت ، مہاجر ین کی فلاح و بہبود ، ایل او سی متاثرین سمیت کئی امور میں ہلال احمر کے کردار کی اشد ضرورت ہے ۔ ملاقات میں چیئرمین حلال احمر سردار شاہد لغاری کا کہنا تھا کہ ہلال احمر آزاد کشمیر میں اپنے فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کرے گا۔