اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد فریش ملک ایسوسی ایشن کے سرپرست اور ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ اور فریش ملکہ ایسوسی ایشن کے صدر مظفر ہاشمی نے کہا ہے کہ مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے تازہ دودھ کے خلاف اشتہار غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہیں۔ چیئرمین پیمرا سلیم بیگ فوری طور پر مذکورہ اشتہار پر پابندی لگائیں۔ اشتہار کو پبلک سروس میسج کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جبکہ مذکورہ اشتہار ڈبے کا دودھ سپلائی کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے سپانسرڈ ہے۔ پاکستان میں نو کمپنیاں ڈبے کا دودھ سپلائی کرتی ہیں جن میں سے بڑی تین کمپنیاں دودھ مارکیٹ سے خریدتی ہی نہیں اور خشک دودھ ڈبے میں پیک کر کے تازہ دودھ ثابت کرتی ہیں۔ مارکیٹ سے خریدا گیا دودھ بھی تازہ ہوتا ہے۔ کمپنیاں دودھ میں سے کریم نکال کر پیک کرتی ہیں اور ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ ان کا دودھ بہتر ہے۔ جتنا تازہ دودھ کمپنیاں خریدتی ہیں، ڈبے کے دودھ کی سپلائی اس سے تین گنا زیادہ ہے۔ تین گنا دودھ بڑھانے کا فارمولا سمجھ سے بالاتر ہے۔ صدیوں سے ہمارے آباؤاجداد یہی تازہ دودھ استعمال کرتے آئے ہیں، کسی بھی گندگی کی صورت میں دودھ فوراً خراب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے چیرمین پیمرا سے کہا کہ وہ تازہ دودھ کے خلاف چلنے والا اشتہار بند کروائیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">