اسلام آباد ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں ایک سیشن جج سمیت9افراد کرونا وائرس مثبت ہونے پر کرنٹائن ہوگئے

اسلام آباد((سی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں ایک سیشن جج سمیت9افراد کرونا وائرس مثبت ہونے پر کرنٹائن ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈائری برانچ کے انچارج اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تین اسٹیٹ کونسلز بھی کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس میں سپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود اور ان کہ عدالت کے چار افراد میں کرونا مثبت آیا ہے جس کے باعث وہ کرنٹائن ہوگئے ہیں۔