ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی حضرو اٹک میں اہم کارروائی، 5 کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایت پر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی حضرو اٹک میں اہم کارروائی۔گریٹ یونین ایکسچینج کمپنی کی دو برانچوں پر کاروائی پانچ کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی غیر قانونی کرنسی بر آمد کرکے 5افراد کے خلاف 02 مقدمات درج کر لئے

ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں واقع گریٹ یونین کمپنی کی برانچ نمبر 7 اور برانچ نمبر 10 غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی اور بغیر سسٹم کے بلیک میں غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث پائی گئیں۔

ایف آئی اے نے برانچ نمبر 7 اور 10 سے بھاری مقدار میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی بر آمد کرلی جبکہ حوالہ ہنڈی اور بلیک میں خرید و فروخت کی جانے والی غیر ملکی کرنسی کا ریکارڈ بھی بر آمد کرلیا دونوں برانچوں کے غیر قانونی کاونٹرز سے پاکستان 24077500 روپے، سعودی ریال 81066، برطانوی پائونڈ 42605، امریکی ڈالر 5876، اماراتی درہم 32600، قطری ریال 276، ملائیشین رنگٹ 800، عمانی ریال 256، کویتی دینار 265، ہانگ کانگ ڈالر 23510، بحرینی دینار 1116 اور ترکش لیرا 900 برآمد کئے گئے

جبکہ دوسری دکان سے بھی۱- پاکستانی -/1200000،۲- سعودی ریال -/37835۳- درہم -/4480۴۔ برطانوی پاؤنڈ -/2860۵۔ امریکی ڈالر -/800۶۔ ہانگ کانگ ڈالر -/500۷۔ ملائیشن رنگٹ -/2200۸۔ ریکارڈ غیرقانونی کرنسی حوالہ ۂنڈی برآمد کرلئے۔