سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں سلیم رضا گوندل نااہل ہونے کے باوجود اہل ہوگیا ،سلیم رضا گوندل اور انکے بھائی انصر گوندل کا نام وفاقی دارالحکومت کے قبضہ گروپوں میں شامل ہے

اسلام آباد(سی این پی )سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں سلیم رضا گوندل نااہل ہونے کے باوجود اہل ہوگیا ہے۔سلیم رضا گوندل اور انکے بھائی انصر گوندل کا نام وفاقی دارالحکومت کے قبضہ گروپوں میں شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں قبضہ گروپوں کی حیثیت سے شہرت حاصل کرنے والے انصر گوندل کے سگے بھائی سلیم رضا گوندل کو سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہا¶سنگ سوسائٹی کا الیکشن لڑنے کا اجازت نامہ مل گیا ہے۔قابل غور پہلو یہ ہے کہ گزشتہ الیکشن میں دونوں بھائیوں کو سوسائٹی کے اکا¶نٹس میں خرد برد کرنے اورپلاٹوں کی الاٹمنٹ میں ہیراپھیری کرنے کی بناءپر نااہل قرار دے دیا گیا تھا اور گزشتہ برس انصر گوندل کو وفاقی پولیس نے قبضہ گروپوں کی فہرست میں شامل کرکے گرفتار کرلیا تھا اور اب سوسائٹی کے الیکشن جو کہ29جنوری کو ہونے والے ہیں میں حصہ لینے کیلئے انصر گوندل کو نااہل قرار دیا گیا ہے جبکہ سلیم رضا گوندل ایک ضلعی انتظامیہ کے آفیسر کی آشیرباد سے الیکشن لڑنے کا پروانہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سواں گارڈن جس کا اصل نام سویلین ایمپلائز ہا¶سنگ سوسائٹی ہے کا ایک کیس ضلعی انتظامیہ کے پاس بھی زیر التواءہے اور اس سوسائٹی میں اب تک کم وبیش4 ارب روپے کی کرپشن ہوچکی ہے،جس میں بڑا حصہ گوندل برادران اور راجہ ارشد گروپ کا ہے۔مگر دونوں گروپ پیسے کی طاقت کے ذریعے سوسائٹی کے الیکشن میں کسی نہ کسی شکل میں جگہ بنا لیتے ہیں۔