اسلام آباد پولیس کی اینٹی وہیکل لفٹنگ ٹیم نے فائرنگ کے تبادلے میں ایک کارلفٹرکو زخمی حالت میں گرفتار ، ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد پولیس کی اینٹی وہیکل لفٹنگ ٹیم نے فائرنگ کے تبادلے میں ایک کارلفٹرکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاجبکہ ایک ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیاجس کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔فتارملزم یوسف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں گاڑی چوری کی متعددوارداتوں میں چالان یافتہ ہے، ملزم اسلام آباد پولیس کو گاڑی چوری کی 12مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسلام آباد پولیس کی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی ٹیم نے مقامی تھانے کی پولیس کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سیکٹر آئی الیون ون میں واقعہ سپین بابا دربار چھاپہ مارا جہاں دو کارلفٹرز کی موجودگی کی اطلاع تھی، چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک کارلفٹریوسف ولد حسن زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ، گرفتار ملزم کے قبضے سے پسٹل تیس بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا، فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں،گرفتارملزم یوسف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں گاڑی چوری کی متعددوارداتوں میں چالان یافتہ ہے، ملزم اسلام آباد پولیس کو گاڑی چوری کی 12مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس پارٹی میں شامل اہلکاروں کو شاباش دی ، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر و جوان اپنے فرض کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے ، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ایسے شرپسند عناصر کو ہرصورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔