ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کی ہدایت پر سمگلروں اور نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کے خلاف کر یک ڈاوان کسٹمز انٹیلی جنس نے ، سیاسی، کاروباری ، شخصیات سے کروڑوں روپے مالیت کی مرسیڈیز گاڑی سمیت نو گاڑیاں ، لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سگریٹ ْقبضہ میں لے کر قا نونی کاروائی شروع کر دی
ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس نےایک اجلاس میں تمام زون کے ڈائریکٹر ز کو ہدایت کی تھی سگریٹ سمیت دیگر غیر ملکی سامان سمگل کر نے والے بڑے نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے جس پر سمگلروں اور نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کے خلاف کر یک ڈاوان شروع کر دیا گیا
راولپنڈی نے ڈائریکٹر عرفان واحد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر نوید بگوی کی سربراہی میں رواں ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران کسٹم نے کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹمز پیڈ سمگل گاڑیاں اور غیر ملکی سگریٹ تحویل میں لے لیا
کسٹم حکام کو اطلاع ملی تھی کی ملک میں سگریٹ مہنگا ہو گیا ہے اور سمگلر سگریٹ مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں جس پر سگریٹ مافیا کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں میں مرسیڈیز، ٹیوٹا پرییس ، ٹیوٹا اکوا، نسان جوک ، سوزوکی آلٹو، میرا،اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں