حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا 771 واں عرس مبارک کل سے شروع ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر سیہون عرس کے موقع پر 230 رینجرز اہلکار سیہون میں تعینات ہونگے، شہر کو 8 زون میں تقسیم کر دیا گیا، ہر زون میں ایس پی سطح کا افسر سکیورٹی انچارج ہوگا۔سکیورٹی کیلئے سندھ کے مختلف اضلاع سے اضافی پولیس نفری طلب کر لی گئی، 26 ڈی ایس پی اور 60 ایس ایچ اوز کے ساتھ 4 ہزار 400 پولیس اہلکار سیہون میں سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔
دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر سیہون میں پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،عرس کے دنوں پاک آرمی کو بھی سٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ سیہون میں زائرین کی سہولت کیلئے پانی کی سبیلیں قائم، صحت کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے۔