شیخوپورہ کےعلاقے فاروق آباد میں ایک شخص نے کمپنی مالک اور بیوی بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کے مطابق جاں بحق افراد میں ملزم کی بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔
زاہد نواز مروت کا بتانا ہے کہ ملزم تنویر نے پہلےگالیاں دینے پر اپنے مالک کو قتل کیا، پھر ملزم تنویر نے گھر پہنچ کر اپنی بیوی، بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے اپنی مکان مالکن کو بھی قتل کر دیا۔ڈی پی او زاہد نواز مروت کا بتانا ہے کہ ملزم تنویر کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔زاہد نواز مروت کے مطابق ملزم تنویز فلار ملز میں گارڈ کی نوکری کرتا تھا اور مالک کے گالیاں دینے پر مشتعل ہو گیا تھا۔