پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کے ایس ای-100 انڈیکس میں 452 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، ماہرین اس کی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ ہونے کی توقع قرار دے رہے ہیں۔
تقریباً 10 بج کر 38 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 452 پوائنٹس یا 1.08 فیصد اضافے کے ساتھ 42 ہزار 246 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو جمعہ کو 41 ہزار 793 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے اس اضافے کو مارکیٹ کی ان توقعات سے منسوب کیا کہ حکومت کا رواں ہفتے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا انتہائی ضروری معاہدہ ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح سعودی عرب کی جانب سے تیل کی مؤخر ادائیگی کی سہولت میں ایک سال تک توسیع کی اطلاع کو بھی مثبت دیکھا جارہا ہے۔