چیرمین نارتھ فارما ایسوسی ایشن ارشد خان نے کہا ہے کہ ادویات کا بحران ہے، آپریشن تھیٹرز کی ادویات کی قلت بھی ہو گئی ہے، وزیراعظم فوری طور پر اس صورتحال کا جائزہ لیں، اپنے ایک جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 70 سالوں میں انڈسٹری اس مقام پر پہنچ چکی ہے، 98 فیصد ادویات کی ضرورت کو پورا کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر ابھی قیمتیں نا بڑھیں تو ادویات کہ قلت ہو گی،قیمتیں نا بڑھنے سے جعلی ادویات کی مقدار میں اضافہ ہو رہا ہے،ہم صحت کے بحران کی طرف جا رہے ہیں، ہم نے 38 فیصد ڈیمانڈ کی تھی، اب 38 فیصد سے بھی اضافہ نہیں ہو گا، وزیر صحت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، وزیراعظم سے گزارش ہے وزیر خزانہ کو فوری ہدایات جاری کریں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">