جعلی کرنسی بنانے والے افریقی باشندے کو سزا سنا دی گئی

غیرملکی جعلی کرنسی بنانے والے افریقی باشندے کو سزا۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کے کمرشل بینکنگ سرکل کے نامزد ملزم ’دماس یوقم‘ کو ایک سال قید اور پینتالیس ہزار جرمانے کی سزاسنائی دی۔

۔نوید احمد خان مجسٹریٹ فسٹ کلاس کورٹ اسلام آباد کی طرف سے مقدمے کےٹرائل کے بعد آج سزا سنائی  گئی ملزم شہریوں سےپرانے اصلی ڈالر وصول کر کے نقلی نئے ڈالر فراہم کرتا تھا۔

ملزم سے 3900 ڈالر باوقت گرفتاری ریکور کیے گئے جو ملزم نے شہری ارسلان الیاس سے ہیتھائے تھے۔

ملزم سے نقلی ڈالر بنانےمیں استعمال ہونے والا کیمکل، کاغذ اور مشین بھی برآمد کیے گئے تھے۔

افریقی شہری دماس یوقم پر سال 2021 میں کمرشل بینکنگ سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سےسید جوادعلی شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے مقدے کو پراسیکیوٹ کیا جبکہ سب انسپکٹر نسیب اللہ نیازی کی جانب سے تفتیش مکمل کی گئی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام زون وقار احمد چوہان کی جانب سے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے پرافسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔