اسلام آباد(سی این پی) سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ( سواں گارڈن) ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت ر ٹیائرڈ جنرل کا لاکھوں روپے مالیت کا پلاٹ رقم ادا کرنے کے باوجود خرد برد کرنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابقسویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے عہدیداروں کے خلاف ر ٹیائرڈ جنرل غلام محمد 2005 میں بلاک اے میں پلاٹ لیا تھا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ مذکورہ سوسائٹی کو بروقت اقساط جمع کروائی رقم ادا کر دی گئی مگر انتظامیہ اس کا پلاٹ دینے سے انکاری ہو گئی اور دفتر کے چکر لگوانے شروع کر دئیےر ٹیائرڈ جنرل غلام محمد کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی جمع پونجی پلاٹ حاصل کرنے کےلئے دی لیکن اب انتظامیہ انکاری ہو گئی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے حمزہ شفقات سے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کو تحقیقات کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصمہ ثنا اللہ نے سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ( سواں گارڈن) ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری طور پر انتظامیہ کو طلب کیا ہے۔ یاد رہے سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ( سواں گارڈن) ہائوسنگ سوسائٹی کا الیکشن میں دونوں بھائیوں کو سوسائٹی کے اکا¶نٹس میں خرد برد کرنے اورپلاٹوں کی الاٹمنٹ میں ہیراپھیری کرنے کی بناءپر نااہل قرار دے دیا گیا تھا سوسائٹی ہے کا ایک کیس ضلعی انتظامیہ کے پاس بھی زیر التواءہے اور اس سوسائٹی میں اب تک کم وبیش4 ارب روپے کی کرپشن ہوچکی ہے انصر گوندل کو نااہل قرار دیا گیا ہے جبکہ سلیم رضا گوندل ایک ضلعی انتظامیہ کے آفیسر کی آشیرباد سے الیکشن لڑنے کا پروانہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے مذکورہ بلا عہدہداران نے اس کر پشن کے بعد ر ٹیائرڈ جنرل غلام محمد کا پلاٹ بھی خرد برد کر لیا ہے جس کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">