کارلفٹرز کی تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کارلفٹرز چوری کی واردات کے بعد فرار ہورہے ہیں۔اینٹی کارلفٹنگ سیل ٹیم نے اس اطلاع پر مختلف علاقوں میں چیکنگ شروع کردی۔
چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔پولیس پارٹی کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار، دو ملزمان پیدل فرارہوگئے۔پولیس نے چوری کی جانے والی گاڑی کیری ڈبہ بھی قبضے میں لے لیا۔
فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گرفتار ملزم کا نام محمد یاسر معلوم ہوا جو عادی کارلفٹرز نکلا۔
ملزم راولپنڈی اسلام آباد میں کارچوری کے متعدد مقدمات میں ملوث نکلا۔