انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس حسن کی عدالت نےکار سرکار میں مداخلت،جلاؤ گھیراؤ اور احتجاج پرتھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کی اپنے وکلاء علی بخاری اور دیگر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیاکہ ایف آئی آرز میں کیا الزام لگایا گیا یے،جس پر علی بخاری ایڈووکیٹ نے بتایاکہ الزام لگایا گیا یے کہ شاہ محمود قریشی کی ایماء اور سازش پر احتجاج ہوا، عدالت نے استفسار کیاکہ اس سازش کا گواہ کون ہے،دیکھ لیتے ہیں کس نے سازش کی اور کس نے حکم دیا، فی الحال تو عبوری ضمانت دے رہے ہیں،اس موقع پر وکیل نے استدعا کی کہ کوئی لمبی تاریخ دے دیں کیسز کافی ہو چکے ہیں، اس پر عدالت کے جج نے کہاکہ کیسز تو واقعی کافی ہو گئے ہیں ہمارے پاس سینکٹروں کیس تو صرف ضمانتوں کے ہو گئے ہیں،10 اپریل کی تاریخ رکھ رہے ہیں تاکہ آپکے باقی کیسز بھی ساتھ رکھ لیں،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت10اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">