لوکل گورنمنٹ صدارتی آرڈیننس 2021ء،فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے لوکل گورنمنٹ صدارتی آرڈیننس 2021ء کے خلاف سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر فریقین کوجواب کیلئے نوٹسسز جاری کرتے ہوئے متعلقہ تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نعمت اللہ محسود کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ آرڈیننس عارضی قانون ہوتا ہے، اس کی بنیاد پر الیکشن کروانا آئین کے ساتھ فراڈ کے مترادف ہے اسلام آباد ملک کے چاروں صوبوں کا مشترکہ اثاثہ ہے، اس کے حوالے سے کوئی بھی قانون سینیٹ آف پاکستان میں ضرور پیش ہونا چاہیےموجود حکومت پارلیمنٹ کی بجائے آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلا رہی ہے، جو غیر جمہوری رویہ ہےموجودہ حکومت نے 3 سالوں میں 80 سے زائد آرڈیننس لائے گئےآئین کے آرٹیکل 89 میں آرڈیننس سازی کا دائرہ کار اتنا وسیع نہیں سی ڈی آفیسرز نے آئین اور بنیادی حقوق کے دفاع کے لیے پٹیشن کی۔عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔