نور مقدم قتل اور نازیبا ویڈیو کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کے نائب قاصد کا کورونا ٹیسٹ مثبت

اسلام آباد(سی این پی )وفاقی دارالحکومت کے دو اہم کیسز نورمقدم قتل کیس اورتھانہ گولڑہ کے علاقہ میں نازیباویڈیو بنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت کے نائب قاصد کو کرونا ہوگیا۔دوران سماعت عدالت کے نائب قاصد کی لیبارٹری رپورٹ دی گئی اور بتایاگیاکہ اس کا کرونا پازیٹیو ہے۔