سندھ کے ضلع شہید بینظیر آباد میں گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ ضلع کی 60یونین کونسلوں میں سے 59یونین کونسلز سمیت 8ٹائون کمیٹی اور ایک میونسپل کارپوریشن میں کامیابی حاصل کرلی۔سندھ میں پہلے مرحلے کے تحت ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے ۔ضلع شہید بینظیر آباد میں پیپلز پارٹی نے 99فیصد نشستیں جیت کر ریکار ڈ قائم کردیا ہے۔شہیدبینظیر آباد(جس کا پرانا نام نواب شاہ ) کی 60یونین کونسلز میں سے 59یونین کونسلوں پر پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے جبکہ ضلع کے 8ٹائون کمیٹیز کے 56وارڈز سمیت شہید بینظیرآباد میونسپل کارپوریشن کے 2ٹائونزکی 19یونین کمیٹیز پر کامیابی حاصل کرلی ہے 26جون 2022میں بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے نشانات تبدیل ہونے اور دو یونین کمیٹیز پر بیلٹ پیپر سمیت پولنگ کا سامان چوری ہونے کی وجہ سے پولنگ کا عمل معطل ہونے پر 26مارچ کو ضمنی انتخابات کرائے گئے جس میں بھی پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر خوب جشن منایا ،جیالوں نے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جبکہ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">