احتساب عدالت نمبر2 میں جج کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری، فریال تالپور، خواجہ عبدالغنی مجید وغیرہ کے خلاف الگ الگ ریفرنسز کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز آصف علی ذرداری اور فریال تالپور وغیرہ کے خلاف میگامنی لانڈرنگ، خواجہ عبدالغنی مجید وغیرہ کے خلاف پنک ریذیڈنسی ریفرنس، سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر وغیرہ کے خلاف فلاحی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس، سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ وغیرہ کے خلاف قواعدوضوابط کے خلاف اومنی گروپ کو قرضوں کی فراہمی کے ریفرنس میں سماعت18 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔واضع رہے کہ فاضل عدالت کے جج کی ٹرانسفر کے بعد تاحال نئے جج کی تعیناتی نہیں ہوسکی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">