اسلام آباد(سی این پی ) ٹی اینڈ ٹی ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت شہری کا لاکھوں روپے مالیت کا پلاٹ رقم ادا کرنے کے باوجود خرد برد کرنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق ٹی اینڈ ٹی ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے عہدیداروں کے خلاف محمد ریاض نامی شہری نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ مذکورہ سوسائٹی کو بروقت اقساط جمع کروائی رقم ادا کر دی گئی مگر انتظامیہ اس کا پلاٹ دینے سے انکاری ہو گئی اور دفتر کے چکر لگوانے شروع کر دئیے، محمد ریاض کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی جمع پونجی پلاٹ حاصل کرنے کےلئے دی لیکن اب انتظامیہ انکاری ہو گئی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے حمزہ شفقات سے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کو تحقیقات کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصمہ ثنا اللہ نے ٹی اینڈ ٹی ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری طور پر انتظامیہ کو طلب کیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">