اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ 6ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں منشیات کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، اسلام آبادائیرپورٹ پرشارجہ جانےوالےمُلزم کےپیٹ سے 49ہیروئن بھرے کیپسولزبرآمد کرلیے ، سرگودھا کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان اےاین ایف کے مطابق اسلام آبادسنگجانی ٹول پلازہ کےقریب کارسے36کلو چرس برآمد کی گئی ، 2ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔
اےاین ایف نے جہلم ترکئی ٹول پلازہ جی ٹی روڈکےقریب کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ کےرہائشی ملزم سے2کلو چرس برآمد کرلی ، جبکہ دینہ منگلا بائی پاس کےقریب نارووال کےرہائشی سے75گرام آئس،64گرام ہیروئین برآمد کی گئی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ کچلاک بائی پاس کےقریب کارسے498 کلو چرس برآمد کی گئی ، قلعہ عبداللہ کارہائشی ملزم گرفتار کرلیاگیا ۔اے این ایف نے ایک اور کارروائی میں حب ویسٹرن بائی پاس کےقریب4 کلو800 گرام آئس برآمد کرلی ۔ترجمان اے این ایف کاکہنا ہے کہ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔