ہماری ساری جدوجہد آئین اور قانون کے لیے ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رپنماء شاہ محمود قریشی نےجوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پراسیکوشن نے اعتراف کیا میں موقع پر موجود ہی نہیں تھا،مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے لوگوں کو اکسایا،پراسیکویشن نے ایک سو نو کا الزام تو لگا دیا، لیکن انکے پاس نہ کوئی گواہ موجود ہے نہ ہی ثبوت موجود ہے،میرے وکیل نے دلائل دیے دیے ہیں،جج صاحب نے دونوں کیسز میں ہماری بات سن لی ہے،کیس کیونکہ ہائیکورٹ میں بھی چل رہا ہے،میں اور عمران خان دونوں اس کیس میں طلب کیے گئے ہیں،ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد امید ہے انتیس تک یہ فیصلہ ہوجائے گا،دیانتداری سے سمجھا ہوں یہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا کیس ہے،یہ ایک انتقامی کاروائی ہے،یہ ہمیں جھکانے کے لیے ایک حکمت عملی ہے،جو آخرکار ناکام ہو گی کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے،ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،ہماری ساری جدوجہد آئین اور قانون کے لیے ہے،ادھر ضلع کچہری میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج ایک سال بعد ہمارے روپے کی قدر گر گئی ہے،آج ڈالر کی قیمت بڑھ گئی روپیہ گر گیا،ہم پر الزام تھا ہم مہنگائی قابو نہ کر سکے،ملک میں سرمایہ کاری ہوتی ہے تو روزگار پیدا ہوتا ہے،انکی کاکردگی کا آئینہ آپکو دکھا دوں،ایک سال میں دو مرتبہ آپکی ریٹنگ ریوائز ہوئی،کیفیت یہ ہے کہ آج بھی حکومت حملے پر تلی ہوئی ہے۔