اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدم دستیابی کے باعث ان کی عدالت کی کاز لسٹ چوتھے روز بھی منسوخ کردی گئی۔ چیف جسٹس کی طبیعت ناسازی کے باعث گذشتہ روز بھی ان کی عدالت میں زیر سماعت کیسز منسوخ کردی گئی جس کے باعث بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو حکومتی وکیل فراہم کرنے کی درخواست،سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت بھی ملتوی کردی گئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ طبیعت ناسازی کے باعث چھٹیوں پر ہیں جس کے باعث آج کی کاز لسٹ بھی منسوخ کردی گئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں سنگل بینچ، ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ کی کاز لسٹ منسوخ ہوئی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">