پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی جانورداخل ہوگیا، جانور نے متعدد دفاتر کے کمروں میں توڑ پھوڑ کرکے نقصان پہنچایا۔سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں جنگلی جانورکو پارلیمنٹ ہاؤس کے دفاتر میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔جنگلی جانور کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے عملہ بھی پریشان ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کا کہنا ہے کہ یہ جانورانتہائی خطرناک ہے جو پارلیمنٹ کے کئی دفاترکو نقصان پہنچا چکا ہے۔تاہم عملے کے مطابق پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے اس جنگلی جانورکو پولیس اہلکاروں کی جانب سے پکڑ لیا گیا ہے جسے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا جائے گا۔