راجن پور میں سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس اطلاع پر آپریشن کے دوران مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے2 دہشتگرد ہلاک اور 3ساتھی فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے دعوی کیا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیم پہنچی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، دونوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ تین دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور ڈیٹونیٹر برآمد کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دہشتگرد خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت الیاس عرف عبداللہ ولد طور خان ذات ملیزئی، باشندہ مردان جبکہ دوسرے کی شناخت عرفان اللہ عرف قاری عبداللہ ولد جعفر ذات شیری خیل رہائشی تحصیل پنڈیالی ضلع مہمند کے طور پر ہوئی، جنہیں ان کے ساتھی دہشت گردوں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور باقی 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشت گردوں سے کلاشنکوف، میگزین، 31 رانڈز، 30 بور بندوقیں، 20 رانڈز، دھماکا خیز مواد، پرائما کورڈ، غیر الیکٹرک ڈیٹونیٹر، ٹیپ حل برآمد کرلیا گیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">