امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس وقت اہم مسئلہ الیکشن کا ہے کہ کب ہوں، الگ الگ انتخابات کا نتیجہ قوم کے لیے مشکلات کا سبب بنے گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا یے کہ ہم ایسے الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیںجس میں دھاندلی نہ ہو، ملک میں الگ الگ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں، ایک ساتھ بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین اتنا کمزور نہیں کہ الیکشن پر اختلاف کی وجہ سے ختم ہو جائے، الگ الگ انتخابات کا نتیجہ قوم کے لیے مشکلات کا سبب بنے گا، سیاسی افراتفری اور آئینی بحران کی وجہ سے ہماری معیشت خراب ہو رہی ہے۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اداروں سمیت غریب آدمی پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے، لوگوں کے پاس کھانے کے ذرائع ختم ہو گئے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاست دانوں کی آپس کی لڑائی سے عوام متاثر ہو رہے ہیں، الیکشن کسی ایک سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں ہے، ہم ایک ایسی تاریخ چاہتے ہیں جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔ان کا کہنا ہے کہ مخلصانہ تجویز دیتے ہیں کہ مرکز اور صوبوں میں نگراں حکومتیں قائم ہوں، سیاسی جماعتیں مل کر الیکشن کی تاریخ طے کریں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">