اسلام آباد(سی این پی)پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو کی مبینہ ملی بھگت شہر ی کا لاکھوں روپے مالیت کا پلاٹ رقم ادا کرنے کے باوجود خرد برد کرنے، پلاٹ دینے سے انکار کر نے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے د فتر پہنچ گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ پلاٹ نہ دننے کی صورت میں ڈی سی اسلام آباد نے ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ذرائع کے مطابق پا کستان ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آبادسےشہری اطہر محمود نے پلاٹ لیا تھا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ مذکورہ سوسائٹی کو بروقت اقساط جمع کروائی رقم ادا کر دی گئی مگر انتظامیہ اس کا پلاٹ دینے سے انکاری ہو گئی اور دفتر کے چکر لگوانے شروع کر دئیےاطہر محمود کا کہنا تھا اس نے ڈپٹی رجسٹرار کے دفتر بھی گیا لیکن انھوں نے معاملہ گول کر دیا اور کوئی مد د اور قانونی کاروائی نہ کی اس نئ کہا کہ کہنا تھا کہ اس نے اپنی جمع پونجی پلاٹ حاصل کرنے کےلئے دی لیکن اب انتظامیہ انکاری ہو گئی ہے اور ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کھلے عام دھمکیاں بھی دے رہے ہیں کہ جس کے پاس مرضی چلے جاو جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے حمزہ شفقات سے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کو تحقیقات کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصمہ ثنا اللہ نے پاکستان ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری طور پر کو طلب کیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">