اسلام آباد میں کسٹمزانٹیلی جینس کی جانب سے مبینہ نان کسٹم پیڈ گاڑی کا معاملہ، مفتی عبدالقوی کا موقف سامنے آگیا۔گزشتہ روز مفتی عبدالقوی اورسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیٹے سے نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑی گئی تھی۔ مفتی عبدالقوی نے اپنا موقف پیش کردیا۔ مفتی عبدالقوی کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہناتھا کہ وہ سابق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کے قریبی عزیز کی گاڑی میں پشاور جا رہے تھے،انہوں نے بتایاکہ گاڑی امپورٹڈ ہے اور اس کے کاغذات پورے ہیں، انہوں نے تصدیق کی کہ گاڑی سابق وزیراعلیٰ خیبیرپختونخواہ کے قریبی عزیز کی ہے، موقع پر گاڑی کے کاغذات پیش نہ کرنے پر کسٹم حکام نے گاڑی پکڑی،انہوں نے کہاکہ کسٹم حکام کو ڈاکومینٹس چیک کرواکے گاڑی واپس لے لیں گے، گذشتہ روز کروڑوں مالیت کی غیر ملکی جیگوار گاڑی کسٹم انٹیلی جنس نے قبضہ میں لے لی تھی۔اسلام آباد سیکٹر ڈی بارہ میں پمپ سے پٹرول ڈلوایا جا رہا تھا۔کسٹم حکام کے مطابق گاڑی قبضہ میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں کسٹمزانٹیلی جینس حکام کے کریک ڈاؤن کے دوران مفتی عبدالقوی اورسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیٹے سے نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑلی تھی۔ حکام کی جانب سے کروڑوں مالیت کی غیر ملکی جیگوار گاڑی کسٹم انٹیلی جنس نے قبضہ میں لی ہے۔ کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گاڑی میں سیکٹر ڈی بارہ میں پمپ سے پٹرول ڈلوایا جا رہا تھاکہ اچانک کسٹم حکام موقع پر پہنچ گئے اور گاڑی کے کاغذات مانگے۔ جو نہ فراہم کرسکے۔ جس پر پر کسٹم انٹیلی جینس نے گاڑی قبضہ میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں،کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کا کہناہے کہ مفتی عبدالقوی اور درانی سمیت گاڑی چھڑوانے کے لیے بااثر شخصیات میدان میں آ گئیں،،،حکام سے رابطے شروع کردیئے،تاہم کسٹم حکام نے گاڑی قبضے میں لے لی۔ بعدازاں دونوں معاملہ ایک دوسرے پر ڈالتے رہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جینس شاہد جان نے نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑے جانے کی تصدیق کر دی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جینس شاہد جان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایاکہ پکڑی جانے والی گاڑی میں مفتی عبدالقوی اورسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیٹے سوار تھے۔ انہوں واضح کیا کہ کاغذات نہ ملنے پر گاڑی قبضے میں لے لی گئی اور اس حوالے سے مزیدتحقیقات جاری ہیں ان کاکہناتھاکہ گاڑی کی لیب کروائی جائے گی جس کے بعد گاڑی بارے حقائق سامنے آجائیں گے۔ڈی جی کسٹمز نے نجی ٹی وی چینل مذکورہ بالاگاڑی پکڑنے جانے کے حوالے سے تصدیق کیاہے کہ گاڑی کسٹمزحکام کے پاس ہے اور اس حوالے سے مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">