اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہونگے

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آبادڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدراور سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں کیلئے ساڑھے تین ہزار وکلاء ہفتہ 29جنوری حق رائے دہی استعمال کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے تقریبا 36سو وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے قائد اعظم ہال میں صبح 9 بجے سے شام4 بجے تک پولنگ ہوگی،صدارت کیلئے جنید اختر چوہان،چوہدری حفیظ اللہ ایوب، پیر فدا حسین ہاشمی اوروقاص ملک جنرل سیکرٹری کیلئے شاہدحسین جسرا اور محمد اقبال مغل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔