الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ دیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق چودھری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چودھری وجاہت کی درخواست خارج کر دی ہے اور اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چودھری شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے، حکم امتناع کےدوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ق لیگ کے آئین میں ترمیم کی چودھری وجاہت کی درخواست کالعدم قرار دے دی گئی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ 22 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">